اسلام آ باد (نمائندہ عکس) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ موخر کردیا۔الیکشن کمیشن نے ریفرنسز کا کیس ڈی لسٹ کردیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پرفیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا۔
فیصلہ سنانے سے پہلے فریقین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز پرگزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔