پشاور (عکس آن لائن)رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بلا جواز گرفتاری قابلِ مذمت ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسد قیصر کی گرفتاری پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے کی سازش ہے۔