اسلام آباد(نمائندہ عکس)الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اہل کو قرار دے دیا، الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی ایم پی ایز کی درخواست خارج کردی،الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے ٹھوس شواہد درکار ہوتے ہیں، فریال تالپور نے اثاثے ظاہر کیے تھے، تحریک انصاف فریال تالپور کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے، الیکشن کمیشن نے 27اکتوبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، یاد رہے کہ فریال تالپور کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا، ارکان سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نظامی نے فریال تالپور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” کینیا کی خصوصی تقریب کا نیروبی میں انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ” اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” خصوصی تقریب کا میڈرڈ میں انعقاد
- ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ
- عوام کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنا چینی صدر کا ایک نمایاں انداز ہے، چینی میڈ یا
- چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو دنیا بھر میں پیش