مصطفی کمال

پی ٹی آئی نے جھوٹ بول کر قوم کو غلط راستے پر ڈالا،مصطفی کمال

کراچی (عکس آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی پی ٹی آئی سے امیدیں تھیں، مگر اس نے جھوٹ بول کر قوم کو غلط راستے پر ڈالا گیا۔ایک بیان میں مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پچھلے 3 سے 4 سال کے دور میں یہ سب ہوا ہے،

یہ قوم کے ساتھ بہت بڑا دھوکا اور نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ جب لوٹ مار ہو رہی ہوتی ہے، ہم اس وقت نہیں روکتے، جب کوئی چلا جاتا ہے اس کے بعد انکشافات ہوتے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہمیں اب جرات مندانہ فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ دنیا کا ہم پر اعتماد ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں