لاہور(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے پنجاب ضمنی الیکشن میں کلین سوئپ کرنے کا دعوی کردیا، بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن جیسی دلچسپی تو عام انتخابات میں بھی نہیں تھی، صورتحال کے مطابق تحریک انصاف پنجاب ضمنی الیکشن میں کلین سوئپ کررہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نہ صرف جلسے بلکہ تمام سروے بھی کامیابی کی نشاندہی کررہےہیں جبکہ ن لیگ دھاندلی کی پوری کوشش میں ہے، دعا ہے کہ اللہ حق اور سچ کو کامیاب کرے۔