سینیٹر اعظم سواتی

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، ایف آئی اے حوالے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر ) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ گرفتار رہنما اعظم سواتی کو 13 اکتوبر بروز جمعرات اسلام آباد کے سینیر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے اعظم سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت میں اعظم سواتی کی جانب سے وکیل رہنما بابر اعوان، سردار مصروف اور فیصر جدون پیش ہوئے۔

اس موقع پر وکلا کا کہنا تھا کہ صرف سیاسی بنیادوں پر اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اعظم سواتی پر رات گئے بدترین تشدد کیا گیا۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ کچھ دیر کیلئے محفوظ کرتے ہوئے اعظم سواتی کو 2 روزہ ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر پی ٹی آئی رہنما کو میڈیکل رپورٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں