چودھری شجاعت حسین

پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ اتحاد صرف ملکی مفاد میں کیا ، کوئی ذاتی لالچ نہیں ، چوہدری شجاعت حسین

گجرات(عکس آن لائن) سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اتحاد صرف ملکی مفاد میں کیا ہے کوئی ذاتی لالچ نہیں ہے۔ وزیر اعظم اتحادیوں پر اعتماد کریں ،فسادیوں کی باتوں پر کان نہ دھرنا کیونکہ فسادیوں نے ہمیشہ نفرت اور انتشار کی سیاست کی ہے ۔

جمعرات کے روزعمرہ ادائیگی کے لئے روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالی نے تین مرتبہ مجھے خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی، اپنی معافی کے علاوہ کبھی اپنے لیے دعا نہیں کی، اب بھی انشا اللہ عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کروں گا۔ سربراہ مسلم لیگ ق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اتحادیوں پر اعتماد کریں اور فسادیوں سے دور رہیں کیونکہ فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی ہے ،

چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ سیاست دان اپنی اپنی نہیں بلکہ پاکستان کی بولی بولیں جبکہ تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اتحاد بغیر لالچ کے کھڑے ہیں اور ہماری جماعت کا اتحاد صرف ملکی مفاد میں ہواہے

اپنا تبصرہ بھیجیں