مسرت جمشید

پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کا بہترین ورکنگ ریلیشن قائم ہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت اور نمبرز ثابت کر دئیے ہیں،پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کا بہترین ورکنگ ریلیشن قائم ہے،پنجاب میں ہمارے اتحاد کیخلاف پراپیگنڈا سراسر بے بنیاد ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مسرت چیمہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو بطور وزیراعلی تحریک انصاف کا بھرپور اعتماد حاصل ہے ۔

آج عوام کا بنیادی مسئلہ روٹی اور باعزت روزگار ہے ۔حکومت وفاقی حکومت کی ساری توجہ سازشوں، عیاشی اور لوٹ مار پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو ہر صورت الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا۔حکومت غاصب حکمرانوں کو عوام اب مزید برداشت نہیں کر سکتی۔باعزت قوم کو بھکاری کہنے اور بنانیوالے الیکشن میں تاریخی شکست کھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں