عطااللہ تارڑ

پی ٹی آئی آئین کو پامال کر کے مخصوص نشستیں لینا چاہتی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئین کو پامال کر کے مخصوص نشستیں لینا چاہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف ہمیشہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے، سنی اتحاد کونسل نہ پنجاب میں موجود ہے نہ وفاق میں، آپ نے فہرست جمع کرائی نہ ہی کاغذات نامزدگی تو مخصوص نشستیں کیسے ملیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں