شاہد خان آفریدی

پی سی بی فکسنگ میں ملوث کرکڑز پر آج بھی پالیسی بنا سکتا ہے، آفریدی

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماضی میں اگر کوئی مثال میچ فکسنگ کے معاملے میں ملوث کھلاڑیوں کے لئے قائم کی ہوتی، تو آج ہمیں اس طرح کے معاملات کا سامنا نہیں کر نا پڑتا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بہت ساری چیزوں کو دیکھ کر چلنا پڑتا ہے،

سخت فیصلے کرنے ہو تے ہیں، البتہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے ماضی میں اس بارے میں نا کچھ کیا، نہ ہی مثالیں قائم کیں، جس کے بعد اس طرح کے واقعات سامنے آرہے ہیں، اور آپ ان کو کیسے روک سکتے ہیں۔پاکستان کے لئے بین الااقوامی کر کٹ میں 558 میچوں میں 11196 رنز اور 541 وکٹیں حاصل کر نے والے مایہ ناز آل راؤنڈر نے ٹیسٹ آل راؤنڈر محمد حفیظ کے اس بیان پر جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کر کٹ بورڈ کو فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے سخت قوانین بنانے چاہیں،

تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ماضی میں ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں، ہم نے وہاں مثالیں قائم نہیں کیں، چلیں اب وقت ہے کہ محمد حفیظ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، وہ درست کہہ رہا ہے، اب آپ قوانین بنائیں اگر اس قسم کے معاملات سے مستقبل میں بچنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں