لاہور(عکس آن لائن) پی ایچ اے لاہور کے زیر اہتمام اپنے ملازمین کے لیے سالانہ حج قرعہ اندازی کی۔تقریب ہیڈکواٹر پی ایچ اے جیلانی پارک میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن تھے اس کے علاوہ،انصر مجید نیازی لیبر منسٹر،مہر واجد عظیم ایم این اے،ندیم بارا ایم پی اے،چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئرمین پی ایچ اے لاہور حافظ ذیشان رشید نے بھی خصوصی شرکت کی۔تقریب میں پی ایچ اے ایمپلائز یونین سی بی اے لاہور کے صدر مشتاق بھٹی،جنرل سیکرٹری ممتازعلی خان،چیئرمین چوہدری محمود الاحد،سرپرست ساجد امین تتلہ،ڈپٹی سیکرٹری چیئرمین محمد انور بھٹی اور پی ایچ اے کے سینکڑوں ملازمین سالانہ قرعہ اندازی میں شریک ہوئے۔بیت اللہ کے دیدار کی سعادت ہراہل ایمان کا دیرینہ خواب ہوتا ہے۔
اللہ رب العزت نے 14 اپنے پیاروں پر احسان کیا اور دین اسلام کے پانچویں رکن کی ادائیگی کے لئے چنا۔قرعہ اندازی سینکڑوں ملازمین کے سامنے شفاف انداز میں کروانے پر انتظامیہ مبارکباد کی حقدار ہے۔قرعہ اندازی میں 14 خوش نصیب ملازمین فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن۔خوش نصیب ملازمین دیدار بیت اللہ کی توفیق عطاء کیے جانے پر اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے حج پر جانے والے خوش نصیب ملازمین کو ادارے کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔مہر واجد عظیم ایم این اے ملازمین کی فلاح و بہبود کے ساتھ ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔قرعہ اندازی میں حج پر جانے کیلئے سامنے آنے والے ناموں کی حج ادائیگی کیلئے ادارہ بہترین انتظامات کرے گا۔چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی سالانہ قراندازی میں حج پر جانے والے 14 ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔فریضہ حج ادا کرنا بڑی سعادت اور رحمت خدا وندی ہے۔ یہ کہنا تھا وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید کا.