پی ایس ڈی پی

پی ایس ڈی پی کے تحت کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 12کروڑ 41 لاکھ روپے جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 12کروڑ 41 لاکھ کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے پی اے ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 24 کروڑ 83 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این ٹی آر سی ایکسیڈنٹ ڈیٹا کے لئے ایک کروڑ، گوادر میں ایس ایس پی آفس ہیڈکوارٹرز کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ 46 لاکھ، این ٹی آر سی ایکسل لوڈ سروے پروگرام کے لئے 70 لاکھ، این ٹی آرسی پرمانینٹ ٹریفک کاؤنٹ پروگرام کے لئے 93 لاکھ، پاکستان میں سٹڈی آف فریٹ ٹرانسپورٹ کے لئے ایک کروڑ 16 لاکھروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں