فنانس ڈویژن

پی ایس ڈی پی کے تحت فنانس ڈویژن کے لئے6 ارب83 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک6 ارب83 کروڑ84 لاکھ کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 12 ارب83 کروڑ47 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایکسپو سنٹر پشاو رکے لئے15 کروڑ،گوادر میں آر او پلانٹ کے لئے 32 کروڑ، خاران کیڈ ٹ کالج کے لئے 13 کروڑ23 لاکھ ،سبی رکھنی روڈ کے لئے 80 کروڑ،گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 80 کروڑ،شہید بے نظیر بھٹو چائلڈ ہیلتھ سنٹر کے لئے40 کروڑ81 لاکھ ،گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے 64 کروڑوپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں