کراچی (عکس آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی تحت یکم مارچ کو خواتین کا ہونے والا جلسہ کراچی میں انشاء اللہ نئی تاریخ رقم کرئے گا۔ پی ایس پی پاکستان کے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے،پی ایس پی سیاست نہیں عبادت کر رہی ہے کیونکہ ہم اللہ کی مخلوق کی خدمت کرکہ اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں۔
عوام میرا ساتھ دیں ہم عوام کو حکمران بنائیں گے کیونکہ ہمارے پاس وہ فارمولا ہے جس کے زریعے ہم ایسا نظام لائیں گے جس میں اختیارات اور وسائل گلی محلے کے منتخب نمائندوں کے پاس موجود ہوں تاکہ ناصرف یہ کہ وہ اپنے مسائل خود حل کر سکیں بلکہ علاقے کے عوام منتخب نمائندوں کا احتساب بھی کرسکیں، ان خیالات اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر نیشنل کونسل کے اراکینِ ، ڈسٹرک ساؤتھ کے انچارج شیراز وحید سمیت دیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ آج پاکستان کے جو حالات ہے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، وزیر اعظم سے لیکر ایک کونسلر کی تک عوامی نمائندے موجود ہیں لیکن اس کے باوجود بھی عوام اپنے بچوں کو گٹر ملا پانی پلانے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ناعاقبت اندیش صوبے کا نعرہ لگا کر مہاجروں کی نسلوں کے دشمن بنانا چاہتے ہیں، 32سالوں میں تعلیم کو تباہ کر دیا ہے، شہدا قبرستان آباد کر دیا، سوریج نظام تباہ، انڈسٹریز یہاں سے چلی گئی۔ ذاتی مفادات کے خاطر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم عوام کو بے قوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے جلسے کے بعد پورے سندھ میں لوگ ہم بہت تیزی سے جڑ رہے، پی ایس پی کا نظریہ پاکستان کی تمام قومیتوں کی بھلائی کا واحد فارمولا ہے کیونکہ لسانیات، قوم پرستی اور فرقہ واریت پاکستان کی ترقی اور یکجہتی کے لئے زہر قاتل ہے۔