ابو ظہبی(عکس آن لائن) پی ایس ایل 6، ملتان کے شاہنواز دھانی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے،پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ6 کے ٹاپ بولر بن گئے،
لاہور قلندرز کے خلاف 4 وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے ذریعے مین آف دی میچ بننے والے شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل 6 میں 18 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔شاہنواز دھانی سے قبل لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی 16 وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے تھے اور انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ہی تین وکٹیں لیکر پی ایس ایل میں اپنی وکٹوں کی نصف سنچری بھی مکمل کی تھی۔