پی ایس ایل 6

پی ایس ایل 6،ایونٹ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ،سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔یہ فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں پی ایس ایل کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر کمشنر کراچی نوید شیخ نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں، ٹریفک کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف نہ ہو۔کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایات کی کہ اسٹیڈیم کیاطراف اور راستوں کو سجایا جائے گا اور کھلاڑیوں کے ایکشن کٹ آئوٹس شارع فیصل و دیگر مقامات پر آویزاں کئے جائیں گے۔نویدشیخ کے مطابق ضروری راستوں کو بند کیا جائے اور ٹریفک روانی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔خیال رہے پی ایس ایل 6 کے آغاز میں ایونٹ کی افتتاحی تقریب (آج) شام کو ہوگی اور پہلے میچ میں دفاعی چمپئن کراچی اور کوئٹہ کے درمیان مقابلہ ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں