لاہور (عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ 5 میں مسلسل شکست کھانے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر رواں ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 16 ہویں میچ میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل تھے۔بین ڈنک اور سمت پٹیل کی دھوان دار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اننگز کی آخری گیند پر بین ڈنک کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے ۔کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔قلندرز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کے ابتدائی 3 کھلاڑی 50 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ فخر زمان 15، کرس لین 27 اور محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد بین ڈنک اور سمت پٹیل نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی اور ٹیم کا اسکور 209 تک پہنچادیا۔
چوتھی وکٹ پر بین ڈنک اور سمت پٹیل کے درمیان 155 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ اس دوران دونوں نے مجموعی طور پر 12 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔قلندرز کی چوتھی وکٹ 205 کے مجموعی اسکور پر گری جب سمت پٹیل 40 گیندوں پر 71 رنز بناکر آٹ ہوئے۔انہوں نے 2 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔اننگز کی آخری گیند پر بین ڈنک کیچ آٹ ہوئے، انہوں نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے۔
کوئٹہ کی جانب سے بین کٹنگ نے دو جبکہ حسنین، فواد احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گلیڈی ایٹرز 3 کامیابیوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ قلندرز ابھی تک پوائنٹس کا کھاتا نہیں کھول سکے ہیں۔پی ایس ایل کی گہما گہمی پھر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لوٹ آئی ہے جہاں آج ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔