پاکستان سپر لیگ

پی ایس ایل 5، غیر ملکی کھلاڑیوں آمد آج سے شروع ہوگی

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باقی میچز کے لیے انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ (آج) ہفتہ سے شروع ہوجائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پہلے ہی پی ایس ایل کے باقی 4 میچز کے لیے 21 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق کرچکا ہے۔ذرائع کے مطابق 7 نومبر سے کراچی پہنچنے والے کرکٹرز کے کووڈ 19 کے ٹیسٹ ہوں گے، ایونٹ کے میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کھیلے جائیں گے،ایونٹ میں شرکت کے لیے سب سے پہلے لاہور قلندرز کے بین ڈنک، سمت پٹیل اور ڈیوڈ ویسا کراچی پہنچیں گے،بنگلادیش کے تمیم اقبال 10 نومبر کو کراچی پہنچیں گے .

جبکہ پشاور زلمی کے فاف ڈوپلیسی اور ڈیرن سیمی کی پیر کو کراچی آمد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کھیلنے کیلئے آنے والے تمام غیر ملکی کھلاڑی 10 نومبر کی رات تک پاکستان پہنچ جائیں گیخملتان سلطانز کی ٹیم 9 نومبر کی شام کراچی میں پہلا پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز منگل کو پریکٹس سیشن کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ٹیمیں بڑے معرکے سے قبل آپس میں پریکٹس میچز بھی کھیلیں گی،لاہور قلندرز کی ٹیم 11 نومبر کو معین خان اکیڈمی میں اکیڈمی کی ٹیم سے میچ کھیلے گی،لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز 12 نومبر کو پریکٹس میچ کھیلیں گے جبکہ 11 نومبر کو پشاور زلمی کا وارم اپ میچ شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں