پی ایس ایل

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لئے دفاعی چمپئن کراچی کنگز نے برقرار کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی

کراچی(عکس آن لائن) پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لئے دفاعی چمپئن کراچی کنگز نے برقرار کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم، بابراعظم، محمد عامر کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ شرجیل خان، عامریامین، وقاص مقصود، ارشداقبال بھی کراچی کنگزکا حصہ رہیں گے۔کراچی کنگز نے ایلکس ہیلز کی جگہ کولن انگرام کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے، کولن انگرام کو ایلکس ہیلز کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹریڈ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی کنگز نے برقرار کھلاڑیوں کی کیٹیگری بھی بتادی ہے، کراچی کنگز کے بابراعظم اور محمدعامرپلاٹینیم کیٹیگری میں برقرار ہیں، کپتان کراچی کنگز عماد وسیم ڈائمنڈ ، عامر یامین اور شرجیل خان گولڈکیٹیگری میں برقرار ہیںجبکہ وقاص مقصود سلور اور ارشد اقبال ایمرجنگ کیٹگری میں موجود رہیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں