پی ایس ایل

پی ایس ایل کے باقی چار میچ 14، 15اور 17نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے

لاہور (عکس آن لائن) پی ایس ایل کے باقی چار میچ 14، 15اور 17نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔14 نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے اور اس کے اگلے روز ایلیمینیٹر ٹو جب کہ فائنل17 نومبر بروز منگل کو ہوگا۔ایونٹ کے بقیہ میچز کی تاریخوں کو چاروں ٹیموں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے جب کہ میچوں کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں