پی ایس ایل

پی ایس ایل کا الگ ہی مزہ ہے، کرکٹ میری زندگی ہے، کہیں بھی کھیلی جائے خوشی ہوتی ہے، نسیم شاہ

ابو ظہبی (عکس آن لائن)فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا الگ ہی مزہ ہے، کرکٹ میری زندگی ہے، کہیں بھی کھیلی جائے خوشی ہوتی ہے۔ ایک انٹرویو میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے بہت پرجوش ہوں، ہم سب اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس ایونٹ کا الگ ہی مزہ ہے، دنیا میں پاکستان کا برانڈ دیکھا جاتا ہے۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان بھی ہوچکا ہے۔

کرکٹ سے اپنے لگاؤ کو انھوں نے یوں بیان کیا کہ کرکٹ میری زندگی ہے، کہیں بھی کھیلی جائے خوشی ہوتی ہے۔نسیم شاہ نے کہا کہ فٹنس کے لیے بہت محنت کی، 100 فیصد پرفارمنس کیلئے تیار ہوں۔ قرنطینہ کی سختیوں سے متعلق نسیم شاہ نے کہا کہ قرنطینہ میں وقت گزارنے کی عادت ہے کئی بار قرنطینہ مکمل کرچکے ہیں۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ اکثر انسان سے غلطیاں ہوجاتی ہیں یہ زندگی کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں