پی ایس ایل سیون، انگلینڈ کے 6 کرکٹرز آج کراچی پہنچیں گے

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں شریک انگلینڈ کے 6 کرکٹرز (آج) بدھ کو کراچی پہنچیں گے۔انگلینڈ کے کرکٹرز ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ رہے ہیں۔پی ایس ایل کھیلنے کیلئے آنے والے کھلاڑیوں میں جیمز وینس، جیسن روئے، فل سالٹس، ثاقب محمود، ہیری بروکس اور کرس جارڈن شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جزوی متبادل کے طور پر شامل انگلینڈ کے ڈین لارنس کو ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 7 میں دلچسپ میچز کا سلسلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں7 فرری تک جاری رہے گا جبکہ وسرے مرحلے کے لیے لاہور میں میچز 10 فروری سے شروع ہوں گے اور فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں