ٹکٹس کی فروخت

پی ایس ایل سیزن فائیو کے دوسرے مرحلے کے لئے ٹکٹس کی فروخت شروع

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے دوسرے مرحلے کے لئے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گئی ،آن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کی فروخت یکم فروری سے شروع ہو گی ۔کراچی سمیت 38 شہروں سے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز نجی کورئیرکمپنی کی 110برانچزسے کیا گیا ہے ۔

کراچی میں سب سیزیادہ 26مراکزسے ٹکٹس فروخت کئے جارہے ہیں ۔ شائقین کرکٹ صبح9سے شام 7بجے تک ٹکٹ خرید سکیں گے ۔ایک قومی شناختی کارڈ پرزیادہ سیزیادہ 7ٹکٹس دستیاب ہیں ۔کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 250روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 6ہزارروپے رکھی گئی ہے ۔آن لائن خریدے جانے والے ٹکٹس کی فراہمی یکم فروری سے شروع ہو گی۔یکم فروری سے ہی آن لائن ٹکٹس کی ہوم ڈیلیوری کا آغاز بھی ہوگا۔پی ایس ایل کا میلہ 4شہروں میں 20فروری سے22مارچ تک سجے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں