راشد لطیف

پی ایس ایل ،میچز نہ کروائے گئے تو آخری لیگ بھی ہو سکتی ہے،راشد لطیف کا انتباہ

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے متنبہ کیا ہے کہ اگر پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے باقی رہ جانے والے میچز نہ کروائے گئے تو یہ آخری لیگ بھی ہو سکتی ہے۔ایک انٹرویو میں راشد لطیف نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میچ یو اے ای یا پاکستان میں نہ کروائے گئ،

ے تو خدانخواستہ یہ آخری لیگ بھی ہو سکتی ہے۔سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ پی سی بی دانشمندی کا ثبوت دیتی اور ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کروایا جاتا تو یہ جلد مکمل ہو جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں