بین ڈنک

پی ایس ایل، بین ڈنک نے ایک اننگز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

راولپنڈی(عکس آن لائن) پاکستان سپر لیگ فائیو میں لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے ایک اننگز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے یہ اعزاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حاصل کیا، وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 10 چھکے لگائے،

انہوں نے 43 گیندوں پر 93 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، اس سے قبل کیون پیٹرسن، عمر اکمل، کامران اکمل، کولن انگرام اور شرجیل خان ایک اننگز میں8، 8 چھکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں