حسان نیازی

پی آئی سی حملہ کیس، حسان نیازی سمیت 8 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر

لاہور(عکس آن لائن) پنجاب حکومت نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت 8 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

پنجاب حکومت نے لاہورہائیکورٹ میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا کہ پی آئی سی حملہ کیس میں حسان نیازی سمیت 8 ملزمان نے پی آئی سی ہسپتال پر حملہ کیا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جس کے تمام وڈیو ثبوت موجود ہیں لیکن اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ملزمان کی ضمانتیں منطور کرلیں لہذا حسان نیازی سمیت 8 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں