پی آئی اے

پی آئی اے کے 3500 ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ تیار

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے 3500 ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت فارغ کیا جائے گا، رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے لیے 12 ارب 87 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ اسکیم کے تحت ملازمین کو بقایاجات ڈھائی سال میں ملیں گے، پی آئی اے کے 3500 ملازمین کو فارغ کرنے سے ادارے کو سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں