کراچی(عکس آن لائن)قومی ایئرلائن کے باکمال افسروں کا لاجواب کارنامہ سامنے آگیا مالی خسارے کی شکارپی آئی اے کو6 ملین روپے کا ایک اور جھٹکا لگا دیا گیاقومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مالی خسارے کا شکارپی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے لئے مختص ہوٹل کو ٹرانسپورٹ کی مد میں 60لاکھ روپیاداکردیئے گئے،
ہوٹل معاہدے کے مطابق فضائی میزبانوں کومفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جانی تھی تاہم پی آئی اے ڈسٹرکٹ منیجرنے ملی بھگت کرکے فری سروس کے لئے بھی رقم چارج کروادی۔ایکسپریس کے مطابق ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی ا?ئی اے ڈسٹرکٹ منیجرنے ہوٹل کو ٹرانسپورٹ کی مد میں غیرقانونی معاونت فراہم کی اس لئے ہوٹل انتظامیہ بھی لوٹ مارکرتی رہی۔
مزید ستم یہ کہ اڈٹ ٹیم کی مرتب کردہ رپورٹ کے بعد انکوائری سرد خانے کی نظربھی کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ا?ڈٹ رپورٹ میں پی ا?ئی اے کے فنڈز سے سندباد ہوٹل ملتان کو 2016 تا 2019 میں رقم ادائیگی کا بتایا گیا تھا جس کی وجہ سے پی ا?ئی اے ا?ڈٹ ٹیم نے60 لاکھ کی رقم کی ادائیگی پر اعتراض بھی اْٹھایا تھا۔