کراچی (عکس آن لائن) پی آئی اے نے کراچی سے خصوصی چارٹر پرواز یں آپریٹ کر نے کی تیاریاں شروع کردیں اور کراچی سے لندن، مسقط اور دبئی کی پروازیں شیڈول کرلیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی نے دنیا کے مختلف ملکوں میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے کراچی سے خصوصی پرواز یں چلانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اےکراچی سےلندن،مسقط،دبئی کیلئے خصوصی پروازیں چلائے گی ،مختلف ملکوں کیلئے خصوصی پروازیں تیرہ اپریل تک جاری رہیں گی۔پی آئی اے کی جانب سے 7 تا 13 اپریل کا کراچی سے پروازوں کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے ، 8اپریل کو ایک لندن سے پی کے 9788 پہنچے گی، 12 اپریل کو کراچی لندن اور مسقط کی 3 پروازیں شیڈول ہیں جبکہ 13 اپریل کو کراچی سے لندن دبئی کی پروازیں بھی شیڈول کردی گئیں۔