اسلام آباد (عکس آن لائن)پی آئی اے کی نجکاری ، سی سی پی نے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دیدی۔سی سی پی کے مطابق اسکیم آف ارینجمنٹ کے تحت پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (ہولڈکو) ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے) کے 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی۔ سی سی پی کے مطابق ہولڈکو، حال ہی میں قائم کی گئی، حکومت پاکستان کی مکمل ملکیتی پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ سی سی پی کے مطابق ہولڈکو ،پی آئی اے کے 100 فیصد شیئرز، بنیادی اثاثے اور ادائیگیاں / نان کور واجبات حاصل کرے گی ۔
سی سی پی کے مطابق اس منظوری کے لئے جس متعلقہ مارکیٹ کی نشاندہی کی گئی ہے وہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ہے تاہم پی آئی اے کی بنیادی ایوی ایشن سرگرمیاں اور متعلقہ خدمات ہولڈکو کو منتقل نہیں کی جائیں گی۔
سی سی پی کے مطابق سی سی پی نے اس مرجر / انضمام کی اجازت فیز1 تجزیہ کے بعد دی ہے،یہ منظوری اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے بہت اہم ہے۔