پی آئی اے

پی آئی اے کی خصوصی پرواز 250مسافروں کو نیو یارک ائیرپورٹ سے لیکر لاہور کیلئے روانہ

واشنگٹن(عکس آن لائن) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز 250مسافروں کو نیو یارک ائیرپورٹ ، نیو جرسی سے لیکر لاہور کیلئے روانہ،حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اس ضمن میں پی آئی اے کی تیسری خصوصی پروازنیویارک ائیرپورٹ ، نیو جرسی سے روانہ ہوئی،قونصل جنرل عائشہ علی نے اس موقع پر مسافروں کو رخصت کیا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے گئے ہیں، سفارتخانہ اور قونصل خانے ہمہ وقت وطن واپس جانے کے خواہشمندپاکستانیوں سے رابطے میں ہیں،

قونصل جنرل عائشہ علی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی چوتھی خصوصی پرواز 21 مئی کو نیو یارک ائیرپورٹ ، نیو جرسی سے روانہ ہوگی۔ پاکستان واپسی کے خواہشمند افراد سے سفارتخانہ یا متعلقہ قونصل خانے سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں