لاہور(عکس آن لائن) قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کا چارٹر طیارہ امریکا سے 144 پاکستانیوں کو لیکر لاہور پہنچ گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو قرنطینہ مراکز منتقل کردیا۔
امریکا سے وطن واپس لوٹنے والے مسافروں میں اداکارہ میرا بھی شامل ہیں، جنہوں نے سیدہ ارتظہ رباب کے نام سے سفر کیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سکریننگ کیلئے 88 مسافروں کو پی سی ہوٹل، 49 مسافروں کو رمادا ہوٹل، چار مسافروں کو یو ایی ٹی کالا شاہ کاکو سینٹر اور ایک مسافر کو سی ایم ایچ منتقل کیا جہاں تمام مسافر کچھ روز قیام کے بعد گھروں کو جا سکیں گے۔