لاہور(عکس آن لائن) پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کو کالعدم قرارد ینے کیلئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔چوہدری سعید ظفر ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے لایا گیا ہے ۔حکومت پیکا ترمیمی آرڈیننس لا کر اپنے مذموم مقاصد پورا کرنا چاہتی ہے ۔پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس جاری کرنا غیر آئینی اورغیر قانونی ہے ۔استدعا ہے کہ عدالت پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022کو کعلدم قرار دے۔