لاہور( عکس آن لائن) پیپلز پارٹی کی قیادت کی آمد سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اتحاد کے سربراہ کوبلاول ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر تحریک عدم اعتماد سمیت حکومت کے خلاف مختلف امور زیر غور آئے ۔دونوں رہنما اپنے آپشنز پیپلزپارٹی کی قیادت کے سامنے رکھیں گے۔