ہمایوں اختر خان

پیپلز پارٹی کا پنجاب میں کوئی وجود نہیں بلکہ اب اسے اپنی بقاء کا سامنا ہے ‘ ہمایوں اختر خان

اسلام آباد(عکس آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا پنجاب میں کوئی وجود نہیں بلکہ اب اسے اپنی بقاء کا سامنا ہے ، پاکستان تحریک انصاف نہ صرف آئندہ انتخابات میں پنجاب بلکہ باقی صوبوں میں بھی پہلے سے زیادہ برتری حاصل کر ے گی ،آئندہ مالی سال کے بجٹ سے ہر طبقے کا اعتماد بحال ہوا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کی منفی سوچ اور منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی اکابرین اور لارج اسکیل مینو فیکچرننگ سے وابستہ صنعتکاروںکے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کا ہر شعبے کی نبض پر ہاتھ ہے ، ہر شعبے نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے ، پاکستان چیمبرز سمیت تمام ایسوسی ایشنز اور تاجر تنظیموں نے بجٹ دستاویز کی ستائش کی ہے او راسے ترقی کا ضامن بجٹ قرار دیا ہے ۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس وصولی کے اہداف حقیقت پسندانہ ہے اور انشااللہ انہیں حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت کے سامنے کوئی اپوزیشن نہیں ، مہنگائی بڑا چیلنج ہے جسے نیچے لانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں او ران کے نتائج بھی حاصل ہو رہے ہیں، پسے ہوئے طبقات کو احساس پروگرام کے ذریعے سپورٹ فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیں طعنے دینے کی بجائے اپنے ادوار کے ڈسکائونٹ ریٹ کے بارے میں بھی قوم کو بتائے کہ اس وقت اس کی شرح کیا تھا،1992ء میں ڈسکائونٹ ریٹ15فیصد،1993ء میں17، 1997میں18فیصد جبکہ 1998میں یہ 16.5فیصد کی سطح پر تھا، ہم ڈسکائونٹ ریٹ کو سوا13فیصد سے دوبارہ نیچے لے کر کر آئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں