اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن کے باعث پیپلزپارٹی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی، بلاول صاحب! آپ کے اپنے گھرمیں عوام نے آپ کومسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے،پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈے اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکانٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔کرپشن سے ناطے کے باعث پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔۔
انہوں نے کہا بلاول صاحب ! آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا۔ امید ہے کہ آپ اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلی کی زیر نگرانی ہونے والے اس انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔