لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا اثنااللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر ہمیں اعتراض نہیں ہوگا۔
ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہوں کی اکثریت کہتی ہے شوکاز واپس لو تو واپس لے لیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کوپی ڈی ایم میں واپس لانےکا فیصلہ شہباز شریف نے نہیں کرنا۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اگر پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کو واپس لانےکافیصلہ کرےگی تو(ن)لیگ کو اعتراض نہیں ہوگا۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ مریم نوازکا ایک لفظ بھی پارٹی سے باہر نہیں ہے جب کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے پر سب سے زیادہ پہرہ دیاہے۔