کراچی (عکس آن لائن ) وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہپیپلزپارٹی کسی سیاستدان کی گرفتاری پرخوشی نہیں مناتی، ہم کسی کی گرفتاری پر مٹھائیاں نہیں بانٹتے۔پچھلے دو ، تین دن سے جو دیکھ رہے ہیں یہ تاریخ میں سیاہ دن ہیں۔ کراچی میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ پیپلزپارٹی شروع دن سے نیب کیخلاف ہے،ہم نیب کی مخالفت اورپی ٹی آئی دفاع کرتی آر ہی ہے۔
ہم نے نیب ختم کرنے کی بات کی،خان صاحب نے اسے مک مکاقراردیا۔ہم نیب قوانین میں ترمیم لائے،سب سے پہلے عمران خان کو فائدہ ہوا۔نیب کو بند کرنےکی ہماری بات نہیں مانی گئی۔آج حکومتی اتحاد ہمارے مطالبےکومان رہا ہے۔ بلاول بھٹونے مزید کہا کہ برطانیہ کے تحقیقاتی ادارے نے 190ملین پاونڈ پکڑے، یوکے حکومت نے190 ملین پانڈ پاکستان کو واپس دلوانا چاہے،عمران خان نےسیل لفافے میں 190 لین پانڈ کی کابینہ سےمنظوری لی۔
190ملین پانڈملک ریاض کودیئے تاکہ وہ سپریم کورٹ میں اپناجرمانہ اداکرسکیں۔ہم اس جرم میں ملوث ہوتےتوجیل میں ہوتے۔ بلاول بھٹو نےکہا چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی کابینہ کودھوکا دیا۔انہیں سنگین الزامات پرقانون کے مطابق گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی نےفیصلہ کرلیا تھاعمران خان گرفتارہوئےتوردعمل سیاسی نہیں ہوگا۔اگریہ سیاسی جماعت ہوتے تو پرامن احتجاج کی کال دیتے۔ایک ٹی ٹی پی نے جی ایچ کیوپرحملہ کیا،دوسراپی ٹی آئی نے حملہ کیا۔