سکھر(عکس آن لائن ) رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، شخصیات سے اختلاف ہوسکتا ہے، پیپلزپارٹی کا زور رہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاڈلے کے لیے الیکشن آگے کیے، وہ اب کمرے سے ہی نہیں نکلتا، اگر اکتوبر میں الیکشن ہوتے تو بلاول بھٹو وزیراعظم ہوتے، لاڈلا ایک کمرے میں بیٹھ کر مسلسل میٹنگز کر رہا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی الیکشن شیڈول کا انتظار کر رہی ہے، کچھ سیاسی جماعتوں کوالیکشن سوٹ نہیں کرتا، ان کا فوکس جان چھڑانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو سب سے بات چیت کر سکتی ہے، پی ڈی ایم بنانے والی پیپلزپارٹی ہے، پیپلزپارٹی اس وقت عوام میں ہے، لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔