حماد اظہر

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ پی ڈی ایم کی تباہ کن حکمرانی ہے’حماد اظہر

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ پی ڈی ایم کی تباہ کن حکمرانی ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر تھی، تب پاکستان میں پٹرول پمپوں پر قیمت صرف 145 اور 150 روپے لیٹر تھی۔

اب عالمی منڈی میں قیمت اس بلند سطح سے کافی کم ہے لیکن پاکستان میں قیمت 282 روپے تک جا پہنچیاس کی وجہ پی ڈی ایم کی تباہ کن حکمرانی ہے۔ پاکستانی روپیہ صرف ایک سال میں ڈالر کے مقابلے میں 100 روپے اپنی قدر کھو بیٹھا ہے۔ اب عالمی منڈی کا سستا تیل بھی ہمیں مہنگا پڑتا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں