'گڈزٹرانسپورٹرز

پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں’گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور( عکس آن لائن)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں،پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں اضافہ کر کے ہمارے کاروبار کو تباہ نہ کیا جائے،حکومت ناقص پالیسیوں سے ملکی معیشت کاپہیہ جام کرنے کی بجائے کارو باری طبقے کو ر یلیف دے ۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ایسا محسو س ہورہا ہے کہ تحریک انصا ف حکومت تمام طبقا ت کو زندہ در گور کرنے کے منصو بے پر عمل پیرا ہے ،

ملک میں نہ آ ئین کی حکمرانی ہے نہ کہیں ر یا ست کی ر ٹ نظر آتی ہے بلکہ جس کی لا ٹھی اس کی بھینس کے مصد اق ملک چل رہا ہے ، ملکی مفاد میں دیئے گئے عدالتی فیصلو ں پر حکومتی ادارے عملدرآمد نہیں کرا رہے جو لمحہ فکریہ ہے۔انہو ں نے کہاکہ ایکسل لو ڈ لمنٹ قانون پر پوری دنیا میں سختی سے عملدرآ مد کرایا جا رہاہے مگر بد قسمتی سے پاکستان میں اوور لو ڈ نگ کے خا تمے کیلئے عدالتی حکم کے باوجود سڑکو ں پر اوور لو ڈ ڈ ٹرک قانون کا مذا ق اڑا نے کا سبب بنے ہوئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں