لاہور (نمائندہ عکس) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ عدالت میں اضافے کے خلاف متفرق درخواستیں دائر کی گئیں۔ درخواست گزار کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کیں۔
درخواست میں مقف اپنایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ متفرق درخواستوں میں حکومت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔