واشنگٹن(عکس آن لائن) پینٹاگون نے امریکی میڈیا کی ان خبروں کو غلط قرار دیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویگنر گروپ کے سربراہ کو روس نے میزائل مار کر تباہ کیا۔
پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے جو یہ ثابت کر سکے کہ یوگینی پریگوزن کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، میں ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ طیارے کو کیوں اور کیسے گرایا گیا۔جنرل پیٹرک رائیڈر کا یہ بیان امریکی میڈیا کی رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں روس کو حادثے کی ذمہ داری قرار دیا جا رہا ہے۔