پینٹاگان

پینٹاگان کا سعودی عرب کی مدد کا پابند رہنے کا اعادہ

واشنگٹن (عکس آن لائن)پینٹاگان نے ایک بار پھر امریکا کا یہ موقف دہرایا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کے حملوں کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت کرتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان جون کیربی نے ایک پریس کانفرنس میں باور کرایا کہ امریکا ، مملکت سعودی عرب کی اپنی اراضی کے تحفظ کے سلسلے میں کسی بھی نوعیت کے حملوں کے خلاف مدد کا پابند ہے۔ترجمان نے زور دیا کہ واشنگٹن اس حوالے سے پاسداری کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔امریکی وزارت دفاع گذشتہ ہفتے یہ باور کرا چکی ہے کہ تزویراتی شراکت دار کے طور پر سعودی عرب کی سپورٹ کی پابندی کی جائے گی۔ ساتھ ہی یہ کہ امریکا اور سعودی عرب کے عسکری تعلقات میں پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں