پیر محل (نمائندہ عکس آن لائن)قانون شکنی کرنے پر پولیس نے نوجوان کو مرغابنا ڈالا۔تفصیل کے مطابق حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لئے تھانہ اروتی پولیس نے نہ صرف چھڑی کا استعمال شروع کردیا بلکہ شارع عام پرایک نوجوان کو مرغا بھی بناڈالا اور ساتھ سزاکے طور پر قانون شکنی کا مرتکب ہونے پر دیگر نوجوانوں سے اٹھک بیٹھک لگوانے کے عمل کو بھی جاری رکھا۔
دفعہ 144کانفاذ ہونے کے باوجود بھی شہریوں میں مبینہ طور پر سماجی رابطے کم نہیں ہورہے جس کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے پولیس کو انتہائی اقدام اٹھانے پڑ رہے ہیں۔