قیصر امین بٹ

پیرا گون ہاوسنگ کیس ،خواجہ برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(عکس آن لائن) احتساب عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیرا گون ہاوسنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا خواجہ سعد رفیق کہاں ہے، جس پر جیل حکام نے جواب دیا خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہیں۔

عدالت نے عزیز بھٹی ٹاون سے پیرا گون ہاسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ نیب کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے عدالت میں نیب حکام نے زمین کے ریکارڈ کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں