قصور(عکس آن لائن ) فاضل طب الجراحت وفزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے کہا ہے کہ پیازایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائدہے بالخصوص پیاز نظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے ‘ہیضہ سے موثرطورپر بچاتی ہے‘دل کی بیماریوں کے لئے پیاز اس لئے مفیدہے کیونکہ یہ خون میں چکنے مادے پیداہونے نہیں دیتا‘ بلغم سے چھٹکارے اور کھانسی سے نجات کیلئے پیازنہایت مفیدہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ پیازکااستعمال بواسیرمیں کمی لاتاہے‘ دانتوں کے درد سے نجات کیلئے حکماء حضرات اکثر پیاز استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ‘برص کے مرض میں پیازکوبطور علاج استعمال کروایاجاتاہے موسم گرمامیں پیازکا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتاہے اور لو سے بچاؤ کا موثرذریعہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ پیازمیں فینول اورفلیونائیڈزہوتاہے جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسر کیلئے نہایت مفیدہے‘ ہیضے سے بچاؤ کیلئے پیازکو سرکہ کیساتھ استعمال کریں۔