قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیازکی پنیری رواں ماہ کھیتوں میں منتقل کردیں‘ پنیری کی منتقلی سے قبل پانی روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ نرسری سخت جان ہوجائے تاہم پودے آسانی سے نکلنے کے لئے پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے سے 2گھنٹے قبل اچھی طرح پانی دے دیناچاہئیے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے بتایا کہ پنیری کوجڑیں ٹوٹنے سے بچانا بھی اشدضروری ہے کیونکہ جڑ ٹوٹنے کی صورت میں پنیری کے پھلنے پھولنے کے امکانات انتہائی معدوم ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کویہ بھی تاکید کی وہ زمین کی تیاری کے لئے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اوربعدمیں 2مرتبہ کلٹی ویٹرچلا کر کھلا چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کاشتکار کسی قسم کی مشکل محسوس کریں تو وہ ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے رجوع کرسکتے ہیں۔