قصور (عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث پیازاورلہسن کی فصل کو تھرپس سے بچانے کے لئے فوری حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج کل پیازاور لہسن پرتھرپس کے حملہ کا خطرہ موجودہے جس سے پودوں کے پتے چڑمڑ ہوکر آہستہ آہستہ خشک ہوجاتے ہیں اورحملہ شدہ پتے کی سطح چمکیلی ہوجاتی ہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے اور پیداوار متاثرہونے کا خطرہ ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ تھرپس کا تدارک اس انداز سے کیاجاسکتاہے کہ کاشتکار فصل کی آبپاشی کرتے رہیں اور پودوں کو سوکانہ آنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ تھرپس کے کیمیائی انسداد کے لئے امیڈاکلوپرڈ250ملی لیٹر کو 100لیٹر پانی میں ملاکر سپرے کرنے سے تھرپس اور پھپھوندی کا خاتمہ ممکن ہوسکتاہے۔