لاہور( عکس آن لائن)اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ پہلے فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے لوگوں پر صرف کام کرنے کی دُھن سوار ہوتی تھی ، اب بھی امید ہے کہ آنے والے دو تین سالوںمیں انڈسٹری اپنا مقام حاصل کرلے گی۔ ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی اداکارہ کے لئے فلم انڈسٹری میں کام کرنا آخری حد ہوتی ہے لیکن سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے ۔
میں نے اپنے سینئرز سے بہت کچھ سیکھاہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ نئے آنے والے بھی میرے تجربے سے استفادہ کرے ۔ مجھے جونیئرز کو پروموٹ کرنا اور انہیں شوبز کی فیلڈ سے آگاہی دینااچھالگتاہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کا سفرکیا ہے لیکن پاکستان جیسے خوبصورت لوگ اور ملک کہیں نہیںپایا ۔ ہمیں اپنے ملک کی قدر کرنی چاہیے اور اس کی ترقی کے لئے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا چاہیے ۔